فنانشل سروسز برانچ کا مقصد ہانگ کانگ کے بطور ایک نمایاں بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے
سڻیڻس کو برقرار رکھنا اور اسے آگے لے کر جانا ہے؛ ہانگ کانگ کے مالیاتی نظام کی ساکھ اور
استحکام کو قائم رکھنا ہے؛ اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ جملہ امور نظم اور مستعدی سے طے پائیں
اور مالیاتی مارکیڻوں کے ضوابط منصفانہ اور موزوں ہوں؛ اور ایک ایسا کاروباری ماحول فراہم کیا
جائے جو کہ مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کے لیے کھلا، منصفانہ اور موافق ہو
جہاں لاگو ہو، ایسے اقدامات لیے جانے چاہئیں کہ مختلف النسل افراد کی سروس کی ضروریات کی
تکمیل کی جا سکے۔ فنانشل سروسز برانچ اس امر کو یقینی بنائے رکھنا جاری رکھے گی کہ عامۃ
الناس کو فراہم کرده خدمات نسلی امتیاز کے آرڈیننس (کیپ۔ 602 ) کی موافقت میں ہوں۔
|