مالیاتی خدمات کی خزانہ شاخ اور خزانہ دفتر (TsyB) کا نصب العین وسائل کی تفویض دہی کا انتظام کرنا؛ حکومت کی ٹیکس اور دیگر مالیات پیدا کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کرنا؛ حکومتی سرمایہ کاری کے بارے میں فیصلہ سازی کی سہولت پہنچانا؛ اور "پیسے کی قدر کے مساوی مال" کے اصولوں اور حکومت کے دیگر پالیسی مقاصد کی مطابقت میں شفاف، منصفانہ اور مسابقانہ نیز جدت کے موافق حکومتی خریداریوں کو فروغ دینا ہے۔ ہمارا مقصد یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ حکومت کے محکموں کو وہ مرکزی تائیدی خدمات میسر ہوں جو انہیں اس قابل بنانے کے لیے ضروری ہیں کہ وہ اپنے ذریعہ عوام کو موثر اور مناسب قیمت پر مہیا کی جانے والی خدمات کو قائم رکھ سکیں اور ان کے معیار اور سطح میں بہتری لا سکیں۔ TsyB ان متعلقہ خدمات تک عوام کی رسائی کو، ان کے نسلی پس منظر سے قطع نظر، بہت اہمیت دیتی ہے۔
مالیاتی خدمات کی خزانہ شاخ اور خزانہ دفتر (TsyB) (ا) مالیاتی سیکریٹری اور مالیاتی خدمات کے سیکریٹری اور محکمۂ خزانہ کی مالیاتی پالیسی اور سالانہ بجٹ کے معاملات میں معاونت کرتی ہے؛ (ب) وسائل کی تفویض دہی کے عمل کی اور حکومت کے سالانہ اخراجات کے تخمینوں کی تشکیل کی نگرانی کرتی ہے؛ (ج) معیاری حکومتی خدمات کے عوامی مطالبوں کو پورا کرنے اور "چھوٹی حکومت اور کم ٹیکسز" کے اصولوں کے درمیان درست توازن برقرار رکھتی ہے، اور "پیسے کی قدر کے مساوی مال" کے اصول کو فروغ دیتی ہے؛ (د) پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی تجاویز کے مالیاتی اثرات، اور زمین سے متعلقہ معاملات کے مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لیتی ہے؛ (ھ) آمدنی کے معامالات سے متعلق پالیسی کو رخ عطا کرتی اور مؤثر آمدنی کی جمع کاریوں اور حفاظتی نظام کو قائم رکھتی ہے؛ (و) حکومتی سرمایہ کاری اور قرض دینے کے عمل کی نگرانی کرتی ہے؛ (ز) حکومتی جائیداد کے انتظام کے کارگر اور مؤثر بہ لاگت ہونے کی نگرانی کرتی ہے؛ (ح) حکومتی زمینی حمل و نقل، خریداری، چھپائی، نیز مالیاتی اور حساب کتاب کے ضوابط کی کے میدانوں میں حکومت کی مرکزی معاونتی خدمات کے کارگر، معیاری اور مؤثر بہ لاگت ہونے کو یقینی بناتی ہے؛ اور (ط) مجلس قانون ساز کی عوامی حساب کتاب کمیٹی اور مالیات کمیٹی کے ساتھ تعلقات کا نظم کرتی ہے۔ |
متعلقہ خدمات |